جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی والوں کیلئے بری خبر

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیے اضافی بوجھ جبکہ ملک کے باقی بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔

الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسیفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے۔الیکٹرک صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگاتاہم کراچی کے سوا ملک کے باقی بجلی صارفین کو دسمبر میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 24ـ2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن ، مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا تھا۔5 دسمبر کو نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ جبکراچی کے سوا ملک کے باقی صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، شہر قائد کے باسی بجلی بلوں کے مسلسل اضافی بوجھ کی زد میں ہیں۔دسمبر کے مہینے میں ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے۔الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں 18پیسیفی یونٹ کمی بھی ہوگی، تاہم یہ کمی منہا کرکے بھی کے۔الیکٹرک صارفین کو ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 3روپے5 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گےـنومبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لییجون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ 3روپے17 پیسیفی یونٹ تھی جبکہ اکتوبرمیں کے۔الیکٹرک صارفین کیلئے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2روپے59 پیسے اورستمبر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ایک روپیفی یونٹ رہا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…