لاہور(این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے بیک ڈور مذاکرات میں پیشرفت کے بعد معاملات طے پانے کے قریب پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے ٹرافی کے شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر دیگر اسٹیک ہولڈر بھی ایکشن میں آئے، پس پردہ مذاکرات کی وجہ سے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھنے لگے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مطالبات پر آئی سی سی کو جواب نہ ملنے کے باعث آج ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔