ملتان(این این آئی)کسٹم کی ٹیم نے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کے دوران چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ آئی فون،موبائل فون موبائل ایسیرز ،شراب کی بوتلیں اور کاسمیٹکس ضبط کر لیں۔
ڈپٹی کلکٹر ایئرپورٹ مریم جمیلہ کی سربراہی میں انسپکٹر محمد طاہر اور اسٹاف نے کامیاب کارروائی کی اور 150 ائی فون ،5 بوتل شراب(1000ملی لیٹر فی بوتل)، 8 سیمسنگ موبائل فون ،قیمتی گھڑیاں اور کاسمیٹکس کا سامان ضبط کر لیا۔ڈپٹی کلکٹرایئرپورٹ مریم جمیلہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کہ سمگلنگ کے خاتمے کے ویڑن کے تحت سمگلرز کی سرکوبی کے لیے کام کر رہے ہیں اور غیر قانونی ٹریڈ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔