جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت؛ بھارتی وزیر کھیل کا بیان بھی آگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آگیا۔ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے حالات کھیلوں اور بھارت کیلئے سازگار نہیں ہیں۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست سے جوڑتے ہوئے پاکستان ٹیم نے نہ بھیجنے کا مقصد کھلاڑیوں کی حفاظت قرار دیا اور کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں پر قابو نہیں کرتا ہندوستانی ٹیم دورہ نہیں کرے گی۔

ادھر چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت اور ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی گھٹنوں پر لاکھڑا کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک موقف رکھا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آیا تو آئندہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی بھارت کے بجائے اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی اور اپنے فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کا حتمی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 7 دسمبر کو ہوگا۔بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا، اسی طرح ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران بھارت میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…