منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مہندر سنگھ دھونی سے پچھلے 10 سالوں سے بات نہیں کی’ہربھجن سنگھ کا انکشاف

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سے پچھلے 10 سالوں سے بات نہیں کی ہے۔بھارت کے ورلڈکپ وننگ کپتان سے ہربھجن سنگھ کو کیا پرخاش ہے جس کی وجہ سے انھوں نے دھونی سے بات نہیں کی اس بارے میں انھوں نے کچھ خاص باتیں نہیں بتائیں، تاہم ان کی باتوں سے پتا چلتا ہے کہ دونوں کے درمیان ماضی میں کافی تناؤ اور ٹینشن رہی ہے۔جارح مزاج آف اسپنر نے کہا کہ میں دھونی سے بات نہیں کرتا، جب میں چنئی سپرکنگز کیلیے کھیلتا تھا تو ہم میں بس میچ کی حد تک باتیں ہوجاتی تھیں اور یہ گفتگو بس گراؤنڈ کی حد تک ہی ہوتی تھی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بات کیے ہوئے 10 سال یا شاید اس سے بھی زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، میری پاس اس کی کوئی وجہ نہیں ہے شاید دھونی یہ جانتے ہوں۔

مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، ہاں اگر ان کے پاس کچھ کہنے کو ہے تو وہ مجھے کہہ سکتے ہیں، میں نے کبھی دھونی کو کال کرنے کی کوشش نہیں کی، میں صرف انہی کو کال کرتا ہوں جو میرے کال ریسیو کرتے ہیں۔2015 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ کے بعد سے دھونی اور ہربھجن سنگھ نے کبھی کوئی میچ ساتھ نہیں کھیلا بلکہ 2015 کے ون ڈے عالمی کپ تک خاموشی سے ہربھجن اور یوراج جیسے پلیئرز کو ٹیم سے سائیڈ لائن کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ وہ بھارتی ٹیم جس نے دھونی کی کپتانی میں 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا اس میں ہربھجن سنگھ بھی اس کا حصہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…