بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت اور ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شیعب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور ویرا کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے مرے جارہے ہیں۔ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں تجزیے کے دوران سابق پاکستانی بولر نے یہ بڑا انکشاف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اور وریرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں مگر ان کی حکومت انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سے کہیں زیادہ یہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، میں بھارت میں بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر کھیلے گی تو انھیں ٹی وی رائٹس اور اسپانسرشپ کی مد میں بے انتہا کمائی کرنے کا موقع ملے گا۔محمد حفیظ نے ان سے سوال کیا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔

بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی مشکل میں آگئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی واضح کرچکے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں کرکٹ کھیلنے نہیں آئیں۔بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بھی نے چیمپئنزٹرافی کے لیے ایک نیا فارمولا پیش کیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیمں تین سال تک آئی سی سی ایونٹس کے میچز نیوٹرز وینیو پر کھیلیں گی، نہ پاکستان ٹیم بھارت جائے گی نہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…