بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان چوتھے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا،بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرلیا ۔

ملتان میں چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرکے چوتھا بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عارف حسین 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایم ڈی سلمان 31، عاشق الرحمٰن 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر علی نے 2، محمد سلمان، مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد صفدر اور نثار علی نے اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے قومی ٹیم کو چیمپئن بنوادیا۔

چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور قومی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی، اس سے قبل کھیلے گئے تینوں ٹی20 ورلڈکپ بھارت نے جیتے تھے۔



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…