جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چاند پر زمین کے مقابلے میں وقت زیادہ تیزی سے چلتا ہے؟ دلچسپ انکشاف

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)چاند اور زمین پر گھڑی کی رفتار میں فرق ہوگا۔ حالیہ تحقیق کے مطابق، چاند کی کمزور کشش ثقل کی وجہ سے وہاں کی گھڑیاں زمین کی گھڑیوں کے مقابلے میں تیز چلتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلکیاتی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ البرٹ آئن سٹائن کی عمومی اضافیت کی تھیوری Theory of General Relativity پر مبنی وقت زمین کی نسبت چاند پر زیادہ تیزی سے چلتا ہے۔ چاند کی کمزور کشش ثقل کی وجہ سے فرق ہے۔

اس فرق کی مقدار تقریبا 56 مائیکرو سیکنڈ فی دن ہے، یعنی چاند پر موجود گھڑی زمین کی گھڑی سے روزانہ 0.000056 سیکنڈ زیادہ وقت دکھائے گی۔ یہ فرق عمومی نسبیت کے نظریے کی بنیاد پر سمجھایا گیا ہے، جو بتاتا ہے کہ کسی بھی جگہ گھڑی کی رفتار اس جگہ کی کشش ثقل اور حرکت کے حالات پر منحصر ہوتی ہے۔مطالعہ میں شامل ایک نظریاتی طبیعیات دان بیجوناتھ پٹلا نے وضاحت کی کہ اگر ہم چاند پر ہیں، تو گھڑیاں زمین کی نسبت مختلف رفتار پر چلے گی۔ناسا آرٹیمس مشن کے حصے کے طور پر خلابازوں کو چاند پر واپس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ زمین اور چاند کے درمیان موثر مواصلات اور نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے ان کی ٹائم کیپنگ کو درست طریقے سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

چاند کی گھڑی اور زمین کی گھڑی کے درمیان 56 مائیکرو سیکنڈز کا فرق نیویگیشن کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ وقت کے ان فرق کو سمجھنے سے ایک مربوط قمری وقت (LTC) قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وائٹ ہاس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی نے ناسا سے کہا ہے کہ وہ 2026 کے آخر تک اس کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔آرٹیمس مشن میں ناسا کا مقصد قمری اڈوں کے لیے ممکنہ مقامات کو تلاش کرنا ہے جو گہرے خلائی مشنوں کی مدد کر سکیں۔ منصوبوں میں ریل پٹریوں کی تعمیر اور چاند پر لوگوں اور سامان کی نقل و حمل کے لیے ٹرانزٹ سسٹم بھی شامل ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…