واشنگٹن(این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے کو معافی دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا، انہوں نے کہا کہ کیا بائیڈن 6 جنوری کے یرغمالیوں کو بھی معافی دینگے جو برسوں سے قید ہیں؟۔
نو منتخب صدر نے اپنے ردعمل میں کپیٹل حملہ کیس میں قید کئے گئے مجرموں کویرغمالی قرار دیا۔ صدر بائیڈن نے متعدد مواقعوں پر بیٹے کو معافی نہ دینے کا اعلان کیا تھا، مگر اب اپنے بیٹے کومعافی دیکر بائیڈن نے اپنی اور پارٹی کی ساکھ دائو پر لگادی ہے۔