جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت روکنے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سزائیں اورجرمانہ کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے صرف 3 ہزار روپے جرمانہ تھااب اسے کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ1کروڑ کرنے کی تجویز ہے جبکہ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال اور یہ جرم ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اب ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے کا بھاری جرمانہ عائد ہوگا ۔اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال قید کی سزا بھی ہوگی۔غیر معیاری سلنڈرز اور مکس گیس فروخت ہوئی تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حتمی منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی گئی اور حتمی منظوری کے بعد اس طر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…