نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاں میں غیر معمولی خصوصیات والی ایک نایاب بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے گاں والوں کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بکری کے جسم پر ڈھیر سارے بال، منہ سے باہر لٹکی ہوئی لمبی زبان اور آنکھیں جو عام بکری کی طرح نہیں۔
درحقیقت، اس کا چہرہ معمولی انسانوں جیسا ہے، جس نے گاں والوں کو چونکا کر رکھ دیا۔بکری کے غیر معمولی بچے کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بکری کے غیر معمولی بچے کی پیرائش اتر پردیش کے رہائشی شیر سنگھ کے گھر ہوئی۔ بہت سے لوگ اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں۔