بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چیمپینز ٹرافی 2025: پاکستان کا نیا فارمولا سامنے آگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2024 |

دبئی (این این آئی)بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے فارمولا پیش کردیا گیا۔ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی کے دیگر ایونٹس کے لیے پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے نیا فارمولا پیش کردیا، فارمولا کو پارٹنرشپ یا فیوڑن فارمولا کا نام دیا گیا ہے۔اس فارمولے کے تحت آئی سی سی ایونٹس میں اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، کرکٹ کی عالمی باڈی نئے فارمولے پر بھارت سے بات کرے حتمی فیصلہ کرے گی۔

مجوزہ فارمولے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگلے تین سال تک بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچز کا انعقاد نیوٹرل وینیوز پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھی ہیں۔آئی سی سی کو کہا گیا تھا کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل کو اپنایا جائے گا۔رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں بڑا حصہ مانگا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…