بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے متبادل پلان دیے جانے کا امکان

datetime 1  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کا تجویز کردہ متبادل پلان دیے جانے کا امکان ہے، یہ پلان برابری کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے گا جسے پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولے کا نام دیا جائے گا، نئے فارمولا کے تحت پاک بھارت میچز اگلے تین سال کیلئے نیوٹرل مقام دبئی میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے شرائط نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی کے ہوش اڑا دیے۔

پاکستان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ہائبرڈ ماڈل نہ ہونے کی صورت میں چیمپینز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ایونٹ پاکستان کیلئے ہائبرڈ اعلان تک پاکستان کسی صورت ہائبرڈ ماڈل نہیں مانے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریری طور پر یہ معاہدہ چاہتا ہے جبکہ بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، دونوں پارٹیز کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئی سی سی نئے پارٹنر شپ فارمولے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت فارمولے کو قانونی دستاویز دینے یا پریس ریلیز میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی بھارتی حکومت کے پاکستان آنے سے انکار کا لیٹر اور ثبوت فراہم کرنے کے موقف پر بھی قائم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی اہمیت تسلیم کرے اور سالانہ منافع میں بھی اضافہ کرے۔دوسری جانب، پی سی بی کی شرائط کے بعد دیگر ممالک کے بورڈز نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ادھر، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی حتمی فیصلے تک دبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے، حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونیکا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت بلائی جاسکتی ہے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ پی سی بی برابری کی سطح پر آپشن قبول کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…