بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کارکن مخلص، قیادت کے کہنے پر چلتا ہے،پی ٹی آئی اپنے طرز عمل پر غور کرے،فضل الرحمن

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

رحیم یارخان(این این آئی)سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے،پی ٹی آئی اپنے طرز عمل پر غور کرے،ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے، احتجاج کو اپنے اور دوسروں کیلئے بھی حق سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے طرز عمل پر غور کرے، کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بڑا احتجاجی مارچ کیا، اس احتجاج میں کوئی گملا ٹوٹا اور نہ ہی نقصان ہوا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں صوبوں کی حکومتیں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات نہیں کررہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…