جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا ہے جو آج جمعہ کو میٹنگ میں پی سی بی کے سامنے رکھا جائے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ فارمولے کے تحت ٹورنامنٹ کے 15 میں سے 10 میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش کرے گا جب کہ ایونٹ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جا سکتے ہیں۔نئے مجوزہ شیڈول میں پاکستان میں ایک سیمی فائنل اور گروپ راؤنڈ کے 9 میچز کرائے جائیں گے جب کہ فائنل اور ایک سیمی فائنل سمیت بھارت کے تینوں گروپ میچز یو اے ای میں ہی کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا تو پاکستان ان میچز کی بھی میزبان کر سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو ہائبرڈ پر ماننے کی صورت میں رعایت اور اضافی رقم بھی دی جا سکتی ہے۔ تاہم اس صورت میں براڈ کاسٹرز کو سنگین آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب بھارتی ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے پانچ میچز یو اے ای میں کرائے جا سکتے ہیں تاہم ا?ئی سی سی نے اب تک وینیو فائنل نہیں کیا ہے۔تاہم اگر پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر رضامند نہیں ہوتا ہے تو پھر ٹورنامنٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے تمام 14 بورڈ ممبران سے بھی ووٹ لیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں فیصلہ اگر ووٹنگ کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروائے جائیں تو یہ پہلی بار ہوگا ایونٹ کے میزبان سے محض ایک ٹیم کے شرکت نہ کرنے پر ٹورنامنٹ کو کہیں اور منتقل کیا گیا ہو، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر چکے ہیں اور کئی بار دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے اور مکمل ایونٹ اپنے ہی ملک میں کرائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا، جس میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کی تحریری وجوہات مانگی گئی تھیں۔ تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کا جواب بھی نہیں دیا ہے۔اس خط میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اگر بھارت کی ٹیم پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلتی تو پھر پاکستان کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت سے نہیں کھیلے گا۔اس تمام صورتحال کے تناظر میں اگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اس فیصلے کے بعد پاکستان ممکنہ طور پر بھارت میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوسکتا ہے، جس میں اگلے سال ویمنز ورلڈک پ اور مینز ایشیا کپ کے علاوہ 2026 میں ٹی 20 ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…