پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا±ن نے خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ امریکہ کی طرف سے کسی بھی طرح کی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ بات انھوں نے حکمران جماعت ورکرز پارٹی کی سترویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پیانگ یانگ میں دوپہر کو شروع ہونے والی پریڈ براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی جس میں ہزاروں فوجیوں کو قطاروں میں کم ال سنگ اسکوائر میں پریڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔اس تقریب کا آغاز چند گھنٹے تاخیر سے ہوا جس کی وجہ طوفان و بادو باراں تھی لیکن دوپہر کے وقت مطلع صاف ہونے پر تاریخی پریڈ شروع ہوئی۔ جمعہ کو نصف شب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا±ن نے سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے مرحوم والد اور دادا کی یادگار پر حاضری دی۔کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں کم کو اس یادگار پر اپنے اجداد کے سامنے جھکتے ہوئے دکھایا گیا۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ عہدیداران بھی یہاں موجود تھے۔ہفتے کو ہونے والی پریڈ بے پناہ عسکری قوت کا بھی ایک مظاہرہ تھا جس میں قطار اندر قطار پریڈ کرتے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینک اور میزائل لانچرز بھی شامل تھے۔گزشتہ برس سالگرہ کے موقع پر کم جونگ ا±ن نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی تھی اور نہ ہی تقریباً ایک ماہ تک وہ کسی اور عوامی تقریب میں دکھائی دیے۔اس غیر حاضری کی ممکنہ وجہ ان کی زخمی ٹانگ تھی جس کے علاج کی وجہ سے وہ منظر عام پر نہیں آئے اور یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اقتدار پر ان کی گرفت کمزور ہو رہی ہے لیکن ہفتہ کو ہونے والی پریڈ سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی گئی کہ کم اب بھی پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر براجمان ہیں۔
امریکہ کا سب سے بڑا مخالف منظر عام پر آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خلیجی ممالک پر حملے، شہزادہ فیصل نے بڑا اعلان کر دیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
-
امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیئے
-
راولپنڈی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 افراد گرفتار
-
گیس تنصیبات پر حملہ، قطر کا بڑا سفارتی فیصلہ
-
لاہور، شہری نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی اور بیٹے کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وزیر پیٹرولیم
-
تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت



















































