جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فٹبال کھلاڑی کی والدہ نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی) اسپین میں ایک فٹ بال میچ کے بعد ایک کھلاڑی کی والدہ نے میدان میں گھس کرریفری کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسپینیول کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی میچ جیتنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔

اپنے بچے کی ٹیم کو ہونے والی شکست پر غم و غصے میں بھری ماں نے بچوں کے فٹبال میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ مار دیا۔رپورٹ کے مطابق اسپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویڑن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون ایلنڈائن اور ایسپینیول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لیے میدان میں کود گئی۔یہ واقعہ اسپین میں ایک انڈر12 فٹبال میچ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم خاتون جو مہمان ٹیم کا حصہ تھیں، نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ ماردیا۔ یہ میچ اینڈالوسین تھرڈ ڈویڑن کے تحت کھیلا گیا تھا، جس میں مہمان ٹیم 4ـ2 سے ہار گئی۔ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر اتوار کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…