پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کارکن ثابت قدم رہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور فرنٹ لائن سے احتجاج کو لیڈ کررہے ہیں، وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اٹک کراس کرنے کی دھمکی دینے والے خواجہ آصف اور دیگر وزراء کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ بڑھکیں مارنے والے خواجہ آصف میں تھوڑی سی شرم ہو تو فوری استعفیٰ دیں۔اْنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن ثابت قدم رہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔