لاہور(این این آئی)پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز میں ہوبارٹ کے ڈریسنگ روم کا کارپٹ خراب کرنے پر آسٹریلوی نائب کوچ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کیلئے عارضی طور پر کوچنگ کے فرائض نبھانے والے کوچ بریڈ ہوج نے تیسرے میچ میں بیلیرائیو اوول ہوبارٹ کے ڈریسنگ روم میں اپنی ای بائیک چلائی جس سے کارپٹ خراب ہوگیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اگرچہ بریڈ ہوج کا نام نہیں لیا مگر ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعے پر کرکٹ تسمانیہ سے معذرت کرتے ہیں، جس شخص نے کارپٹ خراب کیا وہی اس کی مرمت کا خرچ برداشت کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیم اور معاون اسٹاف کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ استعمال کیلئے دی جانے والی سہولیات کا خیال رکھیں۔