اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

آرٹ گیلری کی دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا 2 ارب روپے میں فروخت

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

روم (این این آئی )ٹیپ سے دیوار پر چپکایا گیا کیلا دراصل ایک آرٹ ورک ہے جس کا نام کامیڈین رکھا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک اطالوی آرٹسٹ کا آرٹ ورک ہے جو کہ حال ہی میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔سال 2019 میں آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے میامی بیچ کے آرٹ بیسل شو میں کامیڈین کے عنوان سے دیوار پر ڈکٹ ٹیپ کیلے کی نقاب کشائی کی تھی۔

سادہ لیکن اس ٹکڑے نے آرٹ کی تشکیل کے بارے میں شدید بحث کو جنم دیا تھا۔ایک چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی جسٹن سن نے ماریزیو کیٹیلان کے ڈکٹ ٹیپ والے کیلے کے آرٹ پیس کو 6 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب روپے) سے زائد رقم میں خرید لیا ہے۔ اس آرٹ ورک کی پانچ سال قبل ابتدائی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی۔جسٹن سن نے کہا کہ یہ کیلا صرف آرٹ کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی علامت ہے جو آرٹ کی دنیا، انٹرنیٹ میمز، اور کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد کو جوڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹ ورک جلد تاریخ کا ایک اہم حصہ بن جائے گا۔ مذکورہ آرٹ ورک توقعات سے زیادہ ایک حیرت انگیز رقم میں فروخت ہوا۔ ابتدائی طور پر، نیلام گھر نے اس کیلے کی قیمت کا تخمینہ ایک ملین ڈالر سے ڈیڑھ ملین ڈالر لگائی تھی لیکن دلچسپی رکھنے والے خریداروں نے قیمت بڑھا دی۔چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ میں آنے والے دنوں میں یہ آرٹ یعنی یہ کیلا کھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…