لاہور ( این این آئی) اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کردیا۔لاہورعدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ مدعی نرگس کی انجریز کا جائزہ لے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجدبشیرکی درخواست پرتحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کوبوگس قرار دیا جبکہ نرگس کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اوررولزکے مطابق ہوا ہے۔