نئی دہلی(این این آئی ) بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا الیکٹرونکس نے تائیوان کے کنٹریکٹ مینوفیکچرر پیگاٹران کے بھارت میں واحد آئی فون پلانٹ کے زیادہ تر حصص خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نیا مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جو ایپل کے سپلائر کے طور پر ٹاٹا کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کے تحت جس کا اعلان پچھلے ہفتے داخلی طور پر کیا گیا، ٹاٹا 60 فیصد حصص کی مالک ہوگی اور روزمرہ کے معاملات سنبھالے گی، جبکہ پیگاٹران باقی حصص اپنے پاس رکھ کر تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔مذکورہ ذرائع نے مالی تفصیلات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا، اس کے علاوہ ذرائع نے مالی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔