پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہاب ریاض کی پی سی بی میں دوبارہ انٹری، کون سا اہم عہدہ دیا جائے گا؟

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ناقص پرفارمنس پر سینئر منیجر کے عہدے سے فارغ ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں دوبارہ انٹری ہوگئی۔ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے، پی سی بی میں ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کی واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض چیمپئنز کپ کے سپروائزر ہوں گے، سابق سنئیر مینجر و سلیکٹر وہاب ریاض چیمپئنز کپ کے مینٹورز کے ہیڈ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔دوسری جانب محمد یوسف کے بیٹینگ کوچ این سی اے کا استعفی قبول کرنے یا نہ کرنے بارے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے کوچنگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیج دیا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد یوسف کا استعفیٰ منظور ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد وہاب ریاض کو قومی ٹیم کے سینئر مینیجر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…