ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متیھرا نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مختلف نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔متھیرا نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ یہ وائرل ویڈیوز اور تصاویز میری نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہیں۔ایکس پر متھیرا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جعلی مواد بنانے کیلئے میرے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیوز AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ ٹیٹوز جو میرے جسم اور انگلیوں پر نظر آتے ہیں، وائرل ویڈیوز میں موجود نہیں ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ جعلی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا یہ ویڈیوز 2سال پرانی تھیں، اس وقت بھی ذہنی پریشانی کا باعث بنی تھیں ،اس معاملے کے بارے میںایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔متھیرا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی جعلی ویڈیوز پھیلانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ میں نے کبھی ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں، میرے کردار کو غلط طریقے سے پیش نہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…