پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوچکی ہیں اور جلد ہی شادی کریں گی۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اداکارہ مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیا تو آپ نے شادی کیلئے منع کیا تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں۔

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ انکی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ جس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا۔مہوش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی وہ خود مختار ہے یا نہیں اس کا وریہ کیسا ہے گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور وہ غصے میں کیسا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے دو مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی تاہم اب تک انہیں کوئی ایسا ملا نہیں جیسا وہ چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…