راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ اس احتجاج میں ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی آگے آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار بھی ہوئے تو 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے۔