جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ہیرے کی انگوٹھیاں اور رولیکس پاکستانی مداح کے میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی مداح نے پنجابی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف سے نواز دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔حال ہی میں میکا سنگھ کا امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر بیلوکسی میں ایک بڑا کنسرٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے شرکت کر کے اسے کامیاب بنا دیا۔اس کنسرٹ میں شریک ایک پاکستانی مداح نے میکا سنگھ کو کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیئے جس میں رولیکس، وائٹ گولڈ کی موٹی چین اور ہیرے کی انگوٹھیاں شامل تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر گانا گنگنا رہے ہیں جبکہ ان کا دلدادہ مداح اسٹیج پر آکر انہیں زیورات پہنا رہا ہے اور میگا کے گلے لگ کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ان تحائف کی مجموعی قیمت 3کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے اس دیوانے مداح کا تعلق پاکستان سے ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر دونوں ممالک کے صافرفین کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، جو سیاست کی نظر ہو جاتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…