ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے معاملے پر پاکستان ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مؤقف پہنچا دیا ہے جس کے بعد پاکستان کے سخت مؤقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مالی معاملات میں نقصان کے اندیشے سے آئی سی سی بحرانی صورتِ حال سے دو چار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر حالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے، آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹو گو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا تھا جبکہ آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا 20 نومبر تک اعلان نہ کیا گیا تو آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہو سکتا ہے۔کمرشل پارٹنرز کو شیڈول کے مطابق مارکیٹنگ کے لیے ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے لیے پاکستان اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ممکن نہیں، ان دونوں ٹیموں کے بغیر آئی سی سی کو شدید مالی نقصان ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…