اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے نامزدگی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگزے ایک سخت، اسمارٹ اور سب سے پہلے امریکہ میں یقین رکھنے والے ہیں۔جب وہ اس عہدے پر ہوں گے تو امریکا کے دشمنوں کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہماری فوج پھر عظیم ہو گی،امریکا کو پسپائی نہیں ہو گی۔

پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی مہم میں لاکھوں ڈالر عطیہ دینے والے ایلون مسک کو بھی ایک نئے حکومتی کارکردگی کے محکمے کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ ارب پتی بزنس مین سابق ریپبلکن پرائمری امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ مل کر اس نئے محکمے کی قیادت کریں گے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی باڈی کس شکل میں ہوگی۔

امریکی ایوان بالا سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے اور وہ ایوان میں اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ امریکی انتخابات کے ایک ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔دریں اثنا، ٹرمپ کی مجرمانہ سزا پر نیویارک کی ایک عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے، جج نے کسی بھی فیصلے کو کم از کم 19 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…