اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی میڈیا نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے مگر متعصب بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا اب یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ اگر پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو اس کے انکا پر پاکستان سے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جا سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کا متبادل میزبان جنوبی افریقہ ہوسکتا ہے تاہم اپنے پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا یہ بات بھول گیا کہ جنوبی افریقہ میں فروری میں میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہو سکتا ہے۔

فروری میں جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ شیڈول ہوتی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم ہی دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خط تحریر کیا ہے جس میں نہ صرف ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے بلکہ آئی سی سی سے بھارت کے انکار کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…