کراچی (این این آئی)کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 3 سال کی بچی کا انتقال ہو گیا۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 3 سال کی بچی مردہ حالت میں لائی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو اختر کالونی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا گیا۔اہلِ خانہ کے مطابق بچی کو بخار کی شکایت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو انجکشن لگنے کے بعد خون جمنے سے جسم میں سوجن شروع ہوئی تھی۔