اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خطے میں جنگ پھیلی تو پوری دنیا لپیٹ میں آ سکتی،ایران کا انتباہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی )لبنان پر مسلسل پرتشدد اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں جنگ کی توسیع کے خلاف انتباہ کی تجدید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان کا ملک حزب اللہ اور حماس کے ساتھ کھڑا ہے۔عباس عراقچی نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے قتل کے چالیس روز ہونے کے موقع پر اپنے بیانات میں تاکید کی کہ لبنان میں جنگ بندی اور امداد بھیجنا عالمی برادری کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک لبنانی اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیلی قبضے کا مقابلہ کرنے کے ان کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ پھیلتی ہے تو یہ صرف مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل سکتی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران ایران نے اپنے متعدد عہدیداروں کے ذریعے اسرائیل، حزب اللہ اور حماس کے درمیان تنازع کے خطے میں پھیلنے کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے۔ تہران نے کہا ہے کہ اس تنازع کے جاری رہنے سے ایک زیادہ بڑی اور وسیع جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ملک کے اندر 3 فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کا جواب دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ایرانی قائد اعلی علی خامنہ ای نے تصدیق کی ہے کہ ایران کا ردعمل سخت ہو گا۔ عباس عراقچی نے اشارہ کیا کہ نپا تلا جواب درست اور مناسب وقت پر دیا جائے گا۔ امریکہ نے ایران کے متوقع ردعمل کے خلاف انتباہ کیا اور کہا ہے کہ وہ جواب میں آنے والے اسرائیلی رد عمل کو روک نہیں سکے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…