جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی؛ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں ہورہا، ذرائع پی سی بی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ اّئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کے ذریعے چیمپئینز ٹرافی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر مان گیا ہے۔

بھارتی بورڈ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سیاسی اور سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے منع کرتا رہا ہے جبکہ ایشیاکپ 2022 کیلئے ایشیاکپ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اپنے میچز دوسرے مقام پر کھیلے تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹیڈیم اَپ گریڈ کررہا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے قبل شائقین کو بہتر انتظامات اور دیکھنے کے بہتر مواقع مل سکیں۔غور طلب ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے، جس کے دوران ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی شیڈول پہلے ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے بورڈ کیساتھ کیا جاچکا ہے، جس کے تحت پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…