جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زینت امان کی 12 سال بعد شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان نے اپنے شوہر مظہر خان کے ساتھ اپنی شادی کے مشکل لمحات کے بارے میں انکشاف کیا۔ زینت امان نے بتایا کہ شادی کے پہلے سال ہی انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا غلط قدم تھا۔ 1985 میں شادی کے بعد انہیں شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا، مگر اپنے دو بچوں کی خاطر انہوں نے 12 سال اس رشتے کو نبھایا۔

ایک پرانے انٹرویو میں زینت نے بتایا کہ جب ان کا پہلا بیٹا پیدا ہوا تو وہ شادی ختم کرنے کا سوچ رہی تھیں، مگر انہوں نے اپنے بچے کو موقع دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مظہر خان کی بیماری میں ان کی دیکھ بھال کو اپنی ذاتی ذمہ داری بنا لیا اور شوہر کی بیماری کے دوران انہیں انجکشن دینا، ڈریسنگ کرنا اور بیگ تبدیل کرنا بھی آ گیا۔

زینت امان نے مزید کہا کہ اس تمام عرصے میں انہیں کبھی اپنے لئے ہمدردی یا محبت نہیں ملی۔ شوہر کی صحت بحال ہونے کے بعد مظہر خان دواؤں کے عادی ہوگئے، جس سے ان کی گردوں کو نقصان پہنچا۔ زینت نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر یہ رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کی، مگر آخرکار اپنی ذہنی سکون کی خاطر انہوں نے اس رشتے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…