جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ترجیحی بنیادوں پر ویکسین بنانے کیلئے 17 وائرسز کی فہرست جاری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے 17 پیتھوجنز کی فہرست جاری کی ہے جس کے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے لیے نئی ویکسین بنانے کی فوری طور پر ضرورت ہے۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی جیسے وائرس شامل ہیں۔اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ فہرست کا جاری کیا جانا ان وباؤں کو ترجیح دینے کے لیے پہلی عالمی منظم کوشش ہے جو کہ بیماری کے بوجھ، اینٹی مائیکروبائل مزاحمتی خطرات اور سماجی معاشی اثرات پر مبنی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ویکسین اسپیشلسٹ میٹوز ہیسوـایگوپسووچ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کو ایسا کرنے کی ضرورت اس لیے ہے کہ ادارہ چاہتا ہے کہ ویکسین بنانے کا مقصد مالی فوائد سے ہٹ کر علاقائی اور عالمی صحت کی ضروریات کو بنایا جائے۔ادارے کے مطابق تحقیق ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی سمیت پیتھوجنز کے متعلق ویکسین ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کی طویل عرصہ سے طے کی گئی ترجیحات کی تصدیق کرتی ہے۔ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی کے علاوہ تحقیق میں ایسے پیتھوجنز کی بھی نشان دہی کرتی ہے جو کم جانے جاتے ہیں اور ان کے لیے نئی ویکسین بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…