واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے انتخابات2024 کے دوران اپنے حریف اسرائیل کی حامی ریپبلکن امیدوار کو باآسانی شکست دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صومالی نڑاد مسلم خاتون کی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ اسرائیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔
مینیسوٹا کے پانچویں ضلع کی نمائندگی کرنے والی الہان عمر کے مد مقابل ریپبلکن امیدوار دالیہ العقیدی تھیں جو ایک عراقی نڑاد تارک وطن ہیں جو خود کو سیکولر مسلمان کہتی ہیں اور اسرائیل کی حامی ہیں جبکہ ان کے برعکس الہان عمر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔87 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق الہان عمر نے دالیہ العقیدی کے 23.6 فیصد کے مقابلے میں 76.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الہان عمر نے چوتھی بار رکن کانگریس بننے کا اعزاز حاصل کیا۔