منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اگلا امریکی صدر کون؟ ننھے ہپو کی پیشگوئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی) مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت امریکی صدارتی انتخابات 2024ء سے متعلق بڑی پیش گوئی کرنے والے ہپو مو ڈینگ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔رواں سال ہی پیدا ہونے والے تھائی لینڈ کے ننھے ہپو مو ڈینگ نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکس کی مشہور ‘مون واک’ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، تاہم اب اس ننھے ہپو نے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی لینڈ کے ہپو نے اگلے امریکی صدر کا نام بتا دیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مقامی چڑیا گھر میں اگلے امریکی صدر کا نام قبل از وقت جاننے کے حوالے سے سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔ننھے ہپو مو ڈینگ کے سامنے 2 تربوز رکھے گئے جن پر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی کملا ہیرس کے نام درج تھے، پھر موڈینگ پانی سے نکل کر سیدھا پھلوں کی ٹوکری کی جانب چلا گیا اور اس تربوز سے لطف اندوز ہونے گا جو ریپبلکن لیڈر کے حق میں تھا۔یہ ویڈیو تھائی لینڈ کے شہر سی رچا کے کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر میں ریکارڈ کی گئی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سی رچا کے اس ننھے ہپو مو ڈینگ کی پیش گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…