اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔امپائر کی طرف سے آل راؤنڈ کے بولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے کاؤنٹی چیمپئن کے ایک میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی اور 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔بنگلادیشی آل راؤنڈر کو ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، صرف بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔بنگلادیشی آل راؤنڈر پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، جس کے باعث وہ ملک واپس نہیں گئے، انہیں اگست میں طلبہ تحریک کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ساو?تھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے بھی بنگلادیش نہیں گئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…