ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا اپنی برسوں پرانی لَت چھوڑنے کا اعتراف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالیو وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔شاہ رخ نے دو روز قبل اپنی59ویں سالگرہ منائی ہے ، اس موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نے بتایا کہ ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا، مجھے لگا تھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں پھولے گا لیکن ابھی بھی سانس پھولنے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے، انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں۔2012 میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میچ کے دوران عوامی طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔ بعد ازاں 2017 میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…