ممبئی(این این آئی)مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابی کی کہانی اور بھارت میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ نورا فتیحی جنہوں نے کینیڈا سے بھارت کا سفر طے کیا، نے بتایا کہ یَش راج فلمز کے ایک آڈیشن میں ناکامی کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کس قدر صدمہ ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں رد کیا گیا تو غصے میں آکر انہوں نے اپنا موبائل توڑ دیا۔
وہ کہتی ہیں، “میں نے کئی دن لائنیں یاد کرنے میں لگائے… لیکن جب مجھے جواب نہیں ملا تو میں نے اپنا موبائل غصے میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔نورا نے اس تجربے کو اپنے کیریئر میں ایک موڑ قرار دیا اور کہا کہ اس کے بعد انہوں نے وقت اور صبر کی اہمیت کو سمجھا۔ انہوں نے کہا، “ہر کسی کا وقت آتا ہے، بس انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اگر ہم دروازوں کو زبردستی کھولنے کی کوشش کریں گے، تو وہ فائدہ مند نہیں ہوگا۔آج نَورا فتیحی نے بھارت میں اپنے مخصوص رقص اور دلبر اور گرمی جیسے مشہور گانوں کے ذریعے لاکھوں دل جیتے ہیں۔