جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کیپٹن محمد یونس انتقال کرگئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کیپٹن محمد یونس انتقال کرگئے۔ملک محمد یونس نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں 27 گولڈ میڈلز جیتے، وہ 800 اور 1500 میٹر کی دوڑ کے ٹاپ ایتھلیٹ تھے، 1974 میں ایران میں ہونیوالے ایشین گیمز میں ملک یونس نے 1500 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتا۔1970 اور 1978 کے ایشین گیمز میں ملک محمد یونس نے پاکستان کیلئے سلور میڈلز جیتے، 1973 میں ہونیوالی ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں یونس نے ایک گولڈ اور

ایک سلور میڈل جیتا۔70 کی دہائی میں محمد یونس کے بنائے ہوئے ان کے متعدد قومی ریکارڈز آج بھی برقرار ہیں، 1970 میں ان کا بنایا ہوا 1500 میٹر دوڑ کا ریکارڈ آج تک کوئی پاکستانی نہ توڑ سکا، 3000 اور 5000 میٹر دوڑ میں بھی ان کے ریکارڈز آج تک برقرار ہیں۔1979 میں ایک حادثے کے بعد ان کا ایتھلیٹکس کا کیرئیر اچانک اختتام پذیر ہوگیا تھا، 1991 میں محمد یونس کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…