پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارت کی بدترین شکست کے بعد روہت اور کوہلی ٹیم چھوڑکر چلے گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 113 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویروت کوہلی اپنی ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز سے ہوم گراؤنڈ پر سیریز کی تاریخی ہار کے چند لمحوں بعد ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنے کے لیے ممبئی چلے گئے ہیں۔دیگر بھارتی کرکٹرز اور معاون اسٹاف بعد میں ممبئی جائے گا جہاں اتوار کو یکم نومبر سے شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دنوں ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فائنل ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی بورڈ نے سیریز کی شکست سے سنبھلنے کے لیے کھلاڑیوں کو دو دن کا وقفہ دیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبئی میں دو دن کے وقفے کے اختتام کے بعد بھارتی پلیئرز کو سیریز کے اختتام تک دو پریکٹس سیشنز میں شرکت کرنا ہوگی۔میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے بھارتی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ 30 اور 31 اکتوبر کو دو دن کی پریکٹس کے لیے لازمی موجود رہیں اور کوئی بھی پلیئرز اسے نہیں چھوڑ سکتا۔خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 18 ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد 12 سالوں میں پہلی بار سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد بھارتی میڈیا اور ماہرین روہت شرما، ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…