جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز سے قبل ہی 1200کروڑ کا تاریخ ساز بزنس کرلیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2دی رول نے اپنی ریلیز سے قبل ہی $120ملین (تقریباً 1200کروڑ روپے)کی آمدنی حاصل کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پشپا کے اس سیکوئل نے اپنے تھیٹر اور غیر تھیٹر حقوق بیچ کر اب تک شاندار کاروبار کیا ہے، حالانکہ فلم کی ریلیز میں ابھی ایک ماہ باقی ہے۔پشپا 2 نے بھارت میں اپنے تھیٹر رائٹس کی فروخت سے $60ملین اور بین الاقوامی حقوق کی فروخت سے $15ملین کمائے ہیں۔

مزید برآں، نیٹ فلکس نے فلم کے OTTاسٹریمنگ حقوق کو $33ملین میں خرید لیا ہے، جبکہ سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس نے بالترتیب $10ملین اور $8ملین کی آمدنی حاصل کی ہے۔میثری مووی میکرز کے پروڈیوسر روی شنکر نے بتایاکہ غیر تھیٹر بزنس میں فلم نے $51ملین سے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے۔ تھیٹرل سیلز کو شامل کرنے کے بعد، مجموعی تخمینہ $120ملین سے زائد بنتا ہے۔فلم کی ابتدائی ریلیز تاریخ 15اگست تھی، مگر شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے اسے 5دسمبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔

فلم تیلگو، ہندی، تمل، کنڑ، ملیالم، اور بنگالی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔پشپا 2میں الو ارجن اپنے مشہور کردار میں واپس آ رہے ہیں، جبکہ مخالف کردار ایس پی بھنور سنگھ شیکھوت کا کردار فہد فاصل ادا کر رہے ہیں۔ پہلی فلم میں پشپا کی بیوی سریولی کے کردار میں راشمیکا مندانا بھی اس سیکوئل میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…