ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ ہیرو رات کو میرے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ ملیکہ شراوت نے بتایا کہ کچھ بالی ووڈ ہیروز رات کے وقت فون کر کے ملاقات کی درخواست کرتے تھے اور بولڈ کرداروں کو ذاتی حدیں پار کرنے کا جواز بناتے تھے۔
ملیکہ شراوت نے کہا کہ اداکار سوچتے تھے کہ اگر میں سکرین پر بولڈ کردار نبھا سکتی ہیں تو آف سکرین بھی ان کیساتھ سمجھوتا کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہیروز نے مجھے رات کے وقت اپنے کمروں میں آنے کیلئے کہا جس پر انہوں نے سوال کیا کہ رات میں کیوں؟توان کا جواب ہوتا تھا کہ تم بولڈ سین کرتی ہو، تو رات میں ملنے میں کیا مسئلہ ہے؟۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکار نے میرے کمرے کے دروازے پر آدھی رات کو دستک دی اور اندر آنے کی ضد کی جسے سختی سے رد کیا،واقعے کے بعد اس اداکار نے ساتھ دوبارہ کام نہیں کیا۔