جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

ساڑھے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر کپتان بننے پر عائد پابندی ختم کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر لگائی گئی پابندی ساڑھے 6 سال بعد ختم کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائراور لیگ کرکٹ میں متحرک ڈیوڈ وارنراب کپتان بن سکیں گے ،ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں بھی سڈنی تھنڈر کی کپتانی کرنے کے اہل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنرنے تمام معیارپورے کیے جس پر تین رکنی پینل نے پابندی اٹھائی۔ڈیوڈ وارنر نے بھی کنڈکٹ کمیشن کو بیان دیا ، پیٹ کمنز، اینڈریومیکڈانلڈ، گریگ چیپل، لیزاستھالیکر اور کین ولیمسن نیسماعت میں کریکٹرریفرنس دئیے۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی لگی تھی اور اس وقت کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…