جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کے ایک اور ضلع میں گائے ذبیحہ کی افواہ پر ہنگامے پھوٹ پڑے،21 ہندو گرفتار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

مین پوری، دہلی (آن لائن) بھارت کے ایک اور ضلع میں پوری میں بھی گائے ذبیحہ کے واقعہ نے بے چینی پھیلا دی اور پرتشدد مظاہرہ کرنے والے 21 ہندوﺅں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس گاڑیوں اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی ۔ جس سے سات پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 21 افراد کو گڑ بڑ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور غفلت پر ایک پولیس سرکلر آفسر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔تشدد اس وقت شروع ہوا جب بعض افراد نے کرال ایریا میں ایک گائے کو ذبح کرنے کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں کہ ایک گائے کو ذبح کر دیا گیا ہے جس سے فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ۔ تاہم پوسٹم مارٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گائے بیماری کی وجہ سے مری ۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائے ایک قریبی کھیت میں چر رہی تھی اور اسے ذبح لے جایا گیا اور ایک گھر میں اس کی چمڑی ادھیڑے جا رہی تھی ۔جب گاﺅں والوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندرا پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک افواہ پھیل گئی کہ گائے ذبح کر دی گئی ہے ہم نے گائے کا پوسٹ مارٹم کیا کہ گائے کچھ گھنٹوں سے مری پڑی تھی ۔جو لوگ عموماً مرے ہوئے جانوروں کو ٹھکانے لگاتے ہیں وہ اس گائے کو لے گئے تھے اور اس کی کھال اتار رہے تھے اور اس طرح گائے کی ذبیحہ کی افواہ پھیلی اور اس کے بعد کچھ لوگ آئے اور گلیوں اور بازاروں میں ہنگامہ آرائی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…