ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں، ڈائریکٹر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان 2017 میں بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ کا حصہ کیسے بنیں، فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔بھارتی فلم رئیس میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کیا تھا، رئیس ماہرہ خان کے کیرئیر میں بالی ووڈ کی پہلی اور ا?خری فلم ثابت ہوئی تھی، کیونکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ہی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے ماہرہ خان فلم کی تشہیر کرنے کے قابل بھی نہیں تھیں، لیکن فلم میں ان کے کام کو مداحوں نے پسند کیا اور انہیں فلم میں آسیہ کا کردار ادا کرنے کے لئے بھی بہت تعریف ملی۔’رئیس’ میں ماہرہ خان کی کاسٹنگ کے حوالے سے کئی کہانیاں سامنے آئی جن میں مختلف دعوے کیے گئے تھے کہ اس کردار میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم ‘رئیس’ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے بالآخر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے تلاش کیا اور وہ اس فلم کا حصہ بن گئیں۔ایک بھارتی میڈیا ہاؤس کو انٹرویو میں راہل ڈھولکیا نے دعویٰ کیا کہ وہ رئیس کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے۔

انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا سا کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔راہل کی اپنی ماں اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ کو دیکھا تھا اور آزادانہ طور پر ان کی سفارش کی تھی۔ راہل نے اپنی ماں کے کہنے پر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا، راہل کا کہنا تھا کہ آڈیشن کے وقت ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ فلم رئیس کی آسیہ ماہرہ خان ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…