جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

قتل کی دھمکیوں کے بعد شوٹنگ کے حق میں نہیں ہوں، سلمان خان کا اعتراف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حالیہ شو بگ باس سیزن 18 کی شوٹنگ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکیوں کی وجہ سے شوٹ پر آنے کے حق میں نہیں تھے تاہم انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی وجہ سے شوٹنگ جاری رکھی۔بگ باس کے ”ویکینڈ کا وار” ایپیسوڈ میں سلمان خان نے گھر کے شرکائ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ”قسم خدا کی یار، جو کچھ میرے ساتھ ہو رہا ہے، مجھے یہاں نہیں آنا تھا۔

لیکن یہ ایک کمٹمنٹ ہے، اس لیے آیا ہوں۔ یہ میرا کام ہے، اور میں اسے پورا کرنے آیا ہوں، حالانکہ میں فی الحال کسی سے ملنے کا دل نہیں چاہتا۔”سلمان خان کی سیکیورٹی میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد، 60 سے زائد سیکیورٹی گارڈز سیٹ پر موجود ہوتے ہیں، اور ہر شخص کی آدھار کارڈ کے ذریعے شناخت ضروری قرار دی گئی ہے۔ممبئی پولیس نے سلمان خان کو باہر شوٹ کرنے سے منع کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…