جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا، بشنوئی گروپ کا دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کے علاقے باندہ میں بابا صدیقی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا تھا، جس کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر رکنے اور سیلفیاں لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر پہلے ہی Y سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے، اور اب بابا صدیقی کے قتل کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان ان شخصیات میں شامل تھے جو بابا صدیقی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے لیلاوتی اسپتال پہنچے تھے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…