منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

چاہت علی خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر کرن جوہر کا حیران کن ردعمل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) بھارتی فلمساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے “توبہ توبہ” کے نئے ورژن پر اپنا ردعمل دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان اپنی منفرد اور نئے انداز کی موسیقی کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کئی پرانے مشہور گانوں کو نئے طرز میں پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ تنقید کا نشانہ بھی بنے ہیں، جبکہ کچھ افراد نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی ہے۔حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم “بیڈ نیوز” کے مشہور گانے “توبہ توبہ” کا نیا ورژن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔جہاں موسیقی کے شائقین نے “توبہ توبہ” کے اس ورژن پر تنقید کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا، وہیں کرن جوہر کے ردعمل نے سب کو چونکا دیا۔

کرن جوہر نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ضرور چاہت فتح علی خان کا ورژن دیکھیں۔دوسری جانب، اصل گانے کے گلوکار کرن اوجلا اس ورژن سے متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ اپنا ردعمل دیا اور کہا، “انکل، نہ کرو پلیز”۔چاہت فتح علی خان نے اپنے انداز میں گانے کے بول اور موسیقی میں تبدیلی کی ہے، جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں تاج محل دکھایا گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…